محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں لمپی سکن بیماری سے مزید60 جانور ہلاک ہوگئے۔ صوبے میں لمپی سکن بیماری سے ہلاک جانوروں کی تعداد564 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق لمپی سکن بیماری سے جانوروں کی سب سے زیادہ اموات ضلع کرم میں ہوئیں، ضلع کرم میں اب تک112 جانور لمپی سکن بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اِسی طرح پشاور میں80، ڈی آئی خان میں50 اور بنوں میں44 جانور لمپی سکن بیماری سے ہلاک ہوئے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں صوبے میں لمپی سکن بیماری سے مزید60 جانور ہلاک ہوئے جس سے اب تک صوبے میں ہلاک جانوروں کی تعداد564 ہوگئی۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں لمپی سکن بیماری سے مزید534 جانور متاثر ہوئے۔ صوبے میں لمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کی تعداد13 ہزار81 ہوگئی۔محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک1 لاکھ80 ہزار سے زائد جانوروں کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔