پشاور:آرکیالوجی ہیریٹیج کیلئے 1 ارب روپے کے 7 مختلف منصوبوں کی منظوری، خیبرپختونخوا میں محکمہ آرکیالوجی ہیریٹیج فیلڈ سکولوں کی منظوری دے دی گئی ہیریٹیج سکول ہری پور، پشاور، سوات، چترال میں آرکیالوجکل لیبارٹری بنائی جائیں گے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری زراعت، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ خزانہ کے حکام اور سیکریٹری آرکیالوجی عابد مجید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے سیکشن چیفس نے شرکت کی-
اجلاس میں آرکیالوجی ہیریٹیج کیلئے 1 ارب روپے کے 7 مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی-
خیبر پختونخواہ آرکیالوجی ہیریٹیج کو کسی بھی قسم کا نقصان کے رُکھ تھام کیلئے نئے پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جسیں صوبے میں نوادارات کی اسمگلنگ یا آثار قدیمہ کی غیر قانونی کھدائی کی خلاف استعمال کیا جائیگا۔
1 ارب روپے کی لاگت سے خیبرپختونخوا میں محکمہ آرکیالوجی ہیریٹیج فیلڈ سکولوں کی منظوری دے دی گئی ہیریٹیج سکول ہری پور، پشاور، سوات، چترال میں آرکیالوجکل لیبارٹری بنائی جائیں گے۔
یہ 1 ارب روپے اٹلی گورنمنٹ کی طرف سے حکومت خیبر پختونخواہ کو آرکیالوجی ہیریٹیج کو تخفظ کیلئے دیا جائے گے۔