سوات: عید قرباں قریب آتی ہی قربانی کے جانور ذبح کرنے والے چاقو چھریوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ۔ سوات کے باسیوں نے عید قرباں قریب آتی ہی قربانی کے جانور ذبح کرنے والے اوزار چھریاں چاقو بغدے بنانے اور دھار تیز کرنے کے لئے مینگور شہر کی دکانوں کا رخ کرلیا ہے۔ مینگورہ گوشت مارکیٹ میں بھی چھریاں ٹوکے تیز کرنے والوں نے دکان سجالی ہیں شہری اپنے پرانے چاقوچھریاں اور گوشت کاٹنے کے دیگر اوزار تیز کروانے کے لیے لا رہے ہیں۔چھریاں چاقوں اور ٹوکوں کی مانگ میں اضافے سے لوہاروں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا کوئی نئے اوزار خرید رہاہے تو کوئی پرانے اوزاروں کی دھار بنوا رہا ہے۔عید قرباں قریب آتے ہی چھریاں چاقو بنانے اور چھریاں تیز کرنے والوں کی چاندی ہوگئی، جہاں کام میں تیزی آئی وہی ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، چھریاں چاقو سمیت دیگر اوزار بنانے والوں کا کہنا ہے کہ سال میں ایک بار ہی چند دنوں کیلئے یہ کاروبار عروج پر ہوتا ہے ورنہ سارا سال تو بس روٹین کا کام ہی چلتا ہے۔