خیبر پختونخوا میں ٹی بی سے متاثرہ 23ہزار نئے مریض سامنے آگئے ہیں سب سے زیادہ مریض سوات میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع تور غر میں ایک فرد میں سرکاری سطح پر ٹی بی کی تشخیص کی تصدیق نہیں کی گئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں سرکاری سطح پر ٹی بی میں مبتلا23 ہزار20 افراد کی تشخیص ہوئی ہے جس میں سوات سرفہرست رہا ہے جہاں پر ٹی بی کے ساڑھے پانچ ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں بنوں میں22سو افراد، بٹ گرام میں14سو79افراد، مانسہرہ میں ساڑھے بارہ سو افراد ،مردان میں11سو افراد جبکہ دیر لوئر میں11سو53افراد میں ٹی بی کی مہلک بیماری کی تشخیص ہوئی ذرائع نے بتایا کہ ہری پور میں ایک ہزار63افراد اور پشاور میں595افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی ٹی بی کے سب سے کم مریض ملاکنڈ میں 114تشخیص ہوئے ہیں جبکہ ڈی آئی خان میں بھی صرف140افراد میں ٹی بی کی تشخیص کی گئی ذرائع کے مطابق ضلع تور غر میں ٹی بی کا ایک بھی مریض سرکاری سطح پر رپورٹ نہیں ہوا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت رواں مالی سال کے دوران ٹی بی کے کیسوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سوات میں ٹی بی کے ساڑھے پانچ ہزار نئے مریض سامنے آگئے،پورے صوبے میں سوات سرفہرست
