سوات:بریکوٹ میں تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر سے گیارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق برہان ولد انعام اللہ سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ ایک تیز رفتار مسافر کوسٹر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔