خوازہ خیلہ کے علاقہ سیرئی، مانپیتئی میں دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دوسرے فریق کا گدھا فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان کسی تنازع پر جھگڑا ہوا جس کے دوران ایک فریق کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اس کے نتیجے میں دوسرے فریق کے ظاہر شاہ کا گدھا جو گھر کے باہر کھڑا تھا، زد میں آکر کر موقع پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔