سوات میں پیاز کی فصل تیار ہے۔ سوات میں ایک کروڑ کلوگرام سے زائد پیاز کی تیار فصل کو ملک کی مختلف منڈیوں میں بھیجا جارہا ہے۔ ایک کسان ایاز خان نےمیڈیا کو بتایا ہے کہ اس سال پیاز کی پیدوار زیادہ ہوئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میںایک کلو پیاز کی قیمت ایک سو روپے تک ہے، جو پچھلے سال سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی پیاز جو دریائے سوات کے کنارے کھیتوں میں اُگائی جاتی ہے، کا ذائقہ باقی علاقوں کی پیاز سے اچھا ہوتا ہے۔ اس کو ملک بھر کی منڈیوں تک فروخت کے لئے بھجوایا جاتا ہے۔ سوات میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عزیز نے مشرق کو رابطہ پر بتایا کہ سوات میں4450 ایکٹر زمین پر 1کروڑ16 لاکھ سے زائد کلوگرام پیاز کی پیدوار ہوتی ہے جس سے زمینداروں کو 11 ارب 60 کروڑ روپے کی آمدن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ٹماٹر کے بعد سب سے زیادہ پیداوار پیاز کی ہوتی ہے۔
سوات میں پیاز کی فصل تیار،زمینداروں کو 11 ارب 60 کروڑ روپے کی آمدن
