ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئر خیبر پختونخوا نے این ڈی او پاکستان کے اشتراک سے ضلع شانگلہ اور سوات کے طلباء کیلئے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ دورے میں ضلع شانگلہ اور سوات کے 30 طلباء شریک ہوئے، مطالعاتی دورے میں طلباء کو پاکستان کے مختلف سیاحتی اور تاریخی مقامات کے دورے کرائے گئے جس میں مینار پاکستان ،اقبال پارک ،جناح پارک،یونیورسٹی آف پنجاب ،شاہی مسجد،شاہی قلعہ،دہلی گیٹ اورامپوریم مال شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ مطالعاتی دورے سے مختلف تاریخی مقامات کے متعلق خاطر خواہ آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے صوبائی حکومت اور ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئر سے اس قسم کے پروگرام جاری رکھنے کی درخواست کی ۔اس موقع پر ایگزیکٹیو کوارڈی نیٹر اینڈ یوتھ امبیسڈر این ڈی او پاکستان علیم اللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئر کی جانب سے یہ پہلا پروگرام تھا ۔ طلباء کو پاکستان بھر کے سیاحتی مقامات کے دورے کرائے جائیں گے۔