وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 327 روپے اور عام بس کا کرایہ 301 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 203روپے او رعام بس کا187 روپے، پیر با با 146 روپے اور عام بس کا 135 روپے، الپوری 124روپے اور عام بس کا 114روپے، بشام 306 روپے او ر عام بس کا 290 روپے، تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ258 روپے او ر عام بس کا 245 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 124روپے اور عام بس کا 114 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 196 روپے اور عام بس کا 180 روپے، الوچ سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 219 روپے اور عام بس کا 201 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ضلع بونیر کے پیر با با سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 293 روپے اور عام بس کا 270 روپے، مردان کیلئے باالترتیب 184 اور 170 جب کہ پیر بابا سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ110 روپے اورعام بس کا کرایہ102 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔