سوات پولیس کا عید الضحیٰ کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پرناکہ بندیاں قائم۔ تمام پولیس آفسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ۔ٹریفک کی روانی کیلئے سپیشل روٹس بھی قائم کئے گئے۔ اہم وحساس مقامات،مساجد،تجارتی مراکز اور بازاروں میں سیکورٹی کیلئے پولیس افسران و اہلکار اور لیڈیز پولیس تعینات۔ ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے عید الضحیٰ کے دوران امن وامان کی فضاء قائم رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا۔تجارتی مراکز اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے سپیشل روٹس مقرر کر دیئے گئے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے علاوہ اہم مقامات،شاہراہوں اورمساجد کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی خصوصی ہدایات دی گئی۔عید الضحیٰ کے موقع پر تمام پولیس آفسران و اہلکاران کے چھٹیاں منسوخ کر دئے گئے۔ اہم مقامات بازاروں مارکیٹوں میں سفید کپڑوں میں ملبوس مردو خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایات جاری کئے گئے جبکہ پولیس موبائل پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے عوام الناس اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد، اشیاء،گاڑی نظر آئے تو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کوئی ناخوش گوار واقع رونما نہ ہوسکیں۔معاشرتی جرائم،سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی،قمار بازی، تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر مزید کنٹرول پانے کے لئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔اس کے علاوہ انہوں کہا کہ معزز شہریوں کو عزت دیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پرمزید اعتماد بحال ہو کر ایک پر امن معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔