مینگورہ: چیئر مین یونین کونسل امانکوٹ وارڈ 1 رستم خان نے اپنے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الضحی کے موقع پر واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز کمپنی (واسا) سوات کی شاندار کار کردگی پرورکرز اور آفسران کو مجھ سمیت علاقہ عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں امسال عید کے موقع پر چھٹیوں کے دوران واسا کے فیلڈ سٹاف نے مسلسل ڈیوٹی کرتے ہوئے عوام کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنے ذاتی خوشیوں کو قربان کرکے اپنے پیشے سے والھانہ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے واسا ورکرز اورفیلڈ سٹاف نے جانوروں کے قربانی کے فورا بعد آلائشوں کوجس احسن طریقے سے اٹھاکر ٹھکانے لگا یا اس کی پورے صوبے میں مثال نہیں ملتی۔جبکہ عید کے دوسرے دن امانکوٹ ٹیوب ویل میں فنی خرابی کوواسا کے ٹیکنیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کے اندر مرمت کر کے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناکرسخا چینہ، مذوب بابا اور دیگر محلوں کے عوام کے دل جیت لئے جس پر رستم خان چیئرمین امانکوٹ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا کہ شاندار کار کردگی دکھانے پر واسا اہلکاران خراج تحسین اور خصوصی بونس کے مستحق ہے تاکہ ان کو بہترین کار کردگی پر داد رسی مل سکے۔