سوات(نامہ نگار)ٹیکس فری زو ن ہونے کے باوجود سوات کے عوام پر بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکس شامل، عوام میں شدید اشتعال ایف پی اے سرجاج کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاہے، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے بجلی کی بلوں میں ایف پی اے نام پر غریب لوگوں پر ٹیکس لگایاگیا۔ جن غریب لوگوں نے سب سے کم یونٹ استعمال کئے ہیں ان پر سب سے زیادہ ایف پی اے کے نام پر نامعلوم ٹیکس لگاکر بل کو ایک ہزار روپے سے زیادہ کردیاگیا، مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے بجلی کے تازہ بل دیکھاتے ہوئے کہاکہ اصل بل پچھترروپے جبکہ نوسو سے زائد ایف بی اے کے نام پر نامعلوم ٹیکس لگاگیاہے اس طرح تقریبا ً تمام صارفین کے بلوں میں اضافی رقم چارج کرلیاگیاہے۔یہ اضافی ٹیکس خاص کران صارفین پر لگایاگیاہے جن کی استعمال شدہ یونت سو سے کم ہے۔ عوام حیران و پریشان ہے کہ غریب لوگوں پر نامعلوم ٹیکس لگایاگیاہے جبکہ واپڈا کے اہلکار بھی ایف پی اے ٹیکس سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔ علاقے کے عمائدین اور سیاسی رہنماوں نے فوری طورپر سوات اور ملاکنڈ ڈویژن سے ٹیکس واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے دہمکی دی ہے اگر غریب عوام کے بجلی کے بلوں سے ٹیکس واپس نہیں لیاگیاتو احتجاج پر نکل آئینگے۔