کالام کے علاقہ شہو میں ہیضہ کی وبا سے ایک اور خاتون انتقال کرگئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ 25 مریضوں کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ علاقہ کے عوام نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کو علاقہ میں بھیجا جائے، تاکہ علاقہ میں اس وبا پر قابو پایا جاسکے۔