مینگورہ کے لوگوں نے قبرستان کے لئے مقامی ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سات لاکھ آبادی والے شہر کے قبرستانوں میں مزید قبروں کے لیے جگہ ختم ہوگئی ہے۔ حکومت نے ابھی تک قبرستان کی اراضی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہر کے قبرستان کے لئے اراضی خریدی جائے۔
ایم پی اے فضل حکیم خان کے گھر کے سامنے قبرستان اراضی کے لئے احتجاجی مظاہرہ
