کالام(مارننگ پوسٹ) سوات کی سیاحتی وادی مٹلتان میں ایک ہفتے سے بجلی ناکارہ۔ ایک ہفتہ قبل دریابرد ہونے والے واٹر چینل پر مقامی لوگوں نے چندہ اکھٹا کرکے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کردیا۔ واٹرچینل گذشتہ ایک ہفتہ پہلے تیز بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا، جس سے نہ صرف پورے گاوں کی بجلی معطل ہوئی ہے، بلکہ کھیتوں کو سیراب کرنے کا پانی بھی نایاب ہوچکا ہے۔ مقامی لوگوں نے چندہ اکھٹا کیا اور پچھلے چار دنوں سے بحالی کے کام میں مصروف ہیں، جبکہ کام شروع کردیا، حکومتی نمائندے منظر سے غائب ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے مخیر حضرات سے بھی مدد مانگ لی ہے
سوات کی سیاحتی وادی مٹلتان میں ایک ہفتے سے بجلی ناکارہ، چندہ اکھٹا کرکے چینل پر مرمتی کام شروع
