سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات نے تحصیل چارباغ میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چارباغ حامید بونیرے،محکمہ صحت،محکمہ تعلیم،محکمہ آبنوشی،محکمہ واپڈا،محکمہ مال،اور دیگر تمام محکموں کے آفسران شامل تھے کھلی کچہری میں تحصیل چارباغ کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیاجن میں ذیادہ تر مسائل روڈ کی مرمت اور بجلی کی پول کی تھے کہ روڈ سے سایڈ پر گریں نکاسی آب، تعلیم اورصحت سے متعلق تھے ڈی سی سوات نے آنے والے تمام لوگوں کے مسا ئل غور سے سنے اوراُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرلیے گئے جن میں سے ذیادہ تر کو موقع پر حل کیاگیاجبکہ دیگر مسائل کے جلدازجلد حل کے لیے ضلعی اور تحصیل آفسران کو احکامات جاری کیے گئے۔
چارباغ میں کھلی کچہری منعقد،لوگوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کر لئے گئے
