پہلا سوات یوتھ انڈر 21 صوبائی   فٹبال ٹورنامنٹ گراسی گروانڈ میں سوات یوتھ کلب اکیڈمی  نے سسنی خیز مقابلے کے بعد فائینل میچ میں سور بریکوٹ یوتھ کلب اکیڈمی  کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں ہزاروں شائقین موجود تھے ،گراسی گراو نڈ میں کھیلے گئے فائینل میچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکا، دوسرے ہاف میں بھی کسی ٹیم نے گول نہیں کیا جس کے وجہ سے میچ 0-0 سے برابر ہوگیا ،فائینل میچ کا آخری اور حتمی فیصلہ پنلٹی کیکس کے زریعے کیا گیا ،سوات یوتھ کلب اکیڈمی کے 11 نمبر شرٹ کے کھلاڑی رئیس خان نے پنلٹی کیکس کے زریعے ایک گول کرلیا ، جبکہ بریکوٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پنلٹی کیکس کا سوات یوتھ اکیڈمی کے گول کیپر ثقال یوسف نے دیوار کے طرح ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ایک بھی بال کو نیٹ کے اندر نہیں جانے دیا جو سوات یوتھ کلب اکیڈمی کے جیت کا سبب بنا ، بہترین گول کیپری پر ثقال یوسف مین اف دی میچ قرار پائے فائنل میچ کے مہمانی خصوصی سابق صوبائی وائس چیئر مین نادر خان تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ سیکرٹری اورسوات یوتھ کلب اکیڈمی کے کوچ ایاز خان کو بہترین ٹونمنٹ آرگنائز کرنے پر مبارک بادی دی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوات یوتھ کلب اکیڈمی کے کوچ ایاز خان نئ کہا کہ ٹورنامنٹ میں صوبے کے بہترین 16 ٹیموں نے حصہ لیا آیاز خان نے مزید بتا یا کہ ٹورنامنٹ میں سوات یوتھ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ان کو مبارک باد دیتا ہو کے ان کے محنت اور لگن سے یہ فائنل میچ وہ جیت گئے،آخر میں مہمانی خصوصی نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی