سوات:حکومت کی جانب سے کالام کی سڑک کی بحالی پر کام شروع نہ ہونے کے بعد اہل کالام نے نکل کر خود کالام روڈ کی بحالی کا کام شروع کردیا۔کالام میں پھنسے کراچی سے آنے والے سیاح محمد اعظم نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ کالام سے سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرے تاکہ وہ اپنے گھروں کو جاسکیں۔ دوسری جانب اہل کالام نے بڑی تعداد میں نکل کر کالام روڈ کی بحالی کا کام شروع دیا۔ کالام سے پیدل لوگ خطرناک پہاڑی راستوں سے بحرین منتقل ہورہے ہیں اور اکثر مریضوں کو چارپائیوں پر پہاڑی راستوں سے منتقل کیا جارہا ہے۔
اہل کالام نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنی مدد آپ کے تحت کالام روڈ کی بحالی کا کام شروع کردیا
