سوات:ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے عوامی شکایت پر کہ ایک دکاندار پنجاب حکومت کے سبسڈی والے آٹے کو حکومتی نرخ سے زیادہ پر فروخت کر رہا ہے, اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کو کاروائى کی ہدایت جاری کی.اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سوات نے بسم اللہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر پنجاب کے سرکاری آٹے کے 20 کلو والے 65 تھیلے برآمد کر لیے.دکان بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری پر سیل کر دیا گیا۔ مذکورہ دکاندار کے خلاف ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مینگورہ: پنجاب سبسڈی آٹا بلیک پر فروخت کیخلاف انتظامیہ کا ایکشن ،دکان سیل
