سوات(مارننگ پوسٹ)منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں ایک اور کامیابی منشیات فروش نے توبہ کرلی، گذشتہ روز تھا نہ مدین میں ایک منشیات فروش طلعت محمود ولد ہارون الرشید میاں سکنہ مدین نے علاقائی مشران،ڈی ار سی اور ایس ایچ او زاہد خان کے موجودگی میں قرآن پر حلف لیکر منشیات فروشی اور ہر قسم معاونت سے توبہ کرلی اور عہد کیا کہ آئندہ کیلئے اچھے شہری کے حیثیت زندگی گزارنے کا عہد کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او زاہد خان نے کہا کہ منشیات فروشی کی لعنت سے علاقہ کو پاک کرنے کی مہم جاری رہیگی اور بہت جلد اور بھی توبہ تائب ہونگے۔
سوات اہم منشیات فروش نے توبہ کرلی
