سوات مینگورہ کے گرد و نواح میں آندھی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے موسم سہانا ہوگیا،آسمان پر چھائے بادلوں اور ہواؤں نے موسم کو دلفریب بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا ہے، سوات کے بالائی علاقوں مدین ، خوازہ خیلہ، مٹہ ، کبل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کل شام اور اج صبح بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے مزید چوبیس گھنٹوں میں بارشوں کی نوید سنادی ہے،