سوات(مارننگ پوسٹ)سوات سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سوات موٹرو ے کو عیدالفطر سے دو روز قبل سیاحوں کیلئے عارضی طور پر کھولنے کا فائدہ پوری قوم کو پہنچا ہے اور لاکھوں سیاح ایشیا کے سوئٹزرلینڈ میں کی سیر کیلئے امڈ آئے جو ریکارڈ ہے عمرہ ادائیگی کے بعد اپنے حجرہ پر مبارکباد اور ملاقات کی غرض سے آنیوالے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے تاحال کھلا ہے اور ایف ڈبلیو او کا عملہ دن رات یہاں ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ عید کے پہلے تین دنوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیاحوں کی گاڑیاں سوات میں داخل ہوئی ہیں جن میں پچاس ہزار سے زائد گاڑیاں صرف موٹرے کے ذریعے پہنچی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سہولیات دینے کیلئے ڈی سی سوات، ڈی پی او اور دیگر تمام افسران کو واضح ہدایات دی جاچکی ہیں اور ان پر واضح کیا گیا ہے کہ سوات میں سیاحت کی ترقی اور سیاحوں کی خدمت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ سوات میں آنے والے تمام سیاح ہم سب کے مہمان ہیں ان کو عزت دینا ہم سب کی ذمہ داری اور ہماری زندہ و تابندہ روایات ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ سوات میں قیام کیدوران سیاحوں سے کسی بھی مقام پر خدمات و سہولیات کے ضمن میں مقررہ شرح سے زیادہ رقم وصول نہ کی جائے اس سلسلے میں اے سی سوات نے کئی ہوٹلوں کو جرمانہ کیا ہے اور زیادہ رقم ادا کرنے والے سیاحوں کو رقم واپس کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے غیور عوام سیاحوں کو اپنا مہمان سمجھتے ہیں اور ان کو ہر طرح عزت دے رہے ہیں انہوں نے سواتی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہارکیا اور دور دراز علاقوں سے انکے حجرہ آکر انہیں عمرہ ادائیگی اور عید پر مبارکباد دی۔