سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مرکزی صدرشہبازشریف کی ہدایات کے مطابق پورے ملک میں سوگ کے موقع پرسوات منگلورمیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کاجلسہ جس سے مرکزی صدرشہبازشریف نے خطاب کرناتھامنسوخ ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ اب سوا ت منگلور گراؤنڈ میں 16 جولائی کو منعقد کیا جائے گا جس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف خطاب کرینگے۔ یادرہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں سوگ کے اعلان کیاہے جس کے باعث سوات میں پاکستان مسلم لیگ ن کا پاور شو جوسوات منگلور میں منعقد ہونا تھا موخر کر دیا گیا ہے اور جلسہ منگلور گراؤنڈ میں 16 جولائی بروز پیر بوقت دو بجے منعقد کیا جائے گا ، کارکنوں ، عہدیداروں اور عوام الناس سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ منگلور گراؤنڈ میں میاں محمد شہباز شریف کے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں وہ اس جلسہ میں ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کیلئے آئندہ پیکیج کا اعلان کرینگے ۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ قائد کی بلانے پرلبیک کہنے والے عوام نے لاہورکی شاہراہوں پرپیغام دیاہے کہ وہ کس کیساتھ ہیں، نوازشریف کیخلاف باتیں کرنیوالے اب آنکھیں کھول لیں قائدپاکستان کے عوام کی اورووٹ کی عزت کی خاطروطن عزیزآگئے ہیں، محمدنوازشریف اورمریم نوازنے جس جرات اوربہادری کامظاہرہ کیاہے اس کااظہارعوام 25جولائی کوشیرپرٹھپہ لگاکرکریں گے۔