سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے نواحی علاقے اینگروڈھیرئی میں زمین کے تنازے پر دوبھائی قتل ، دو افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے اینگروڈھیرئی میں زمین کے تنازعے پر دوبھائیوں کے درمیان فائرنگ جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق قتل ہونے والے بھائیوں کے نام رستم خان اور ہادی خان سکنہ ڈبہ مسجد مینگورہ بتایاجاتاہے جبکہ فائرنگ کے زد میں ان کے دون بھتیجے نعمان اور اکرام بھی آگئے جوکہ زخمی ہوئے مجروحین کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،