سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ میں صفائی کے سینکڑوں ورکروں کا تنخواہوں کی عدم ادئیگی کی باعث احتجاجی مظاہرہ ، مطالبات کے منظوری تک کام بند کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں صفائی اور پانی فراہم کرنے والے عملے کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف زبردست مظاہرہ ، مظاہرین نے سیدوشریف سے مینگورہ تک احتجاجی واک کیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزدور یونین کے صدر بخت کرم نے کہاکہ صفائی کے غریب عملہ جوکہ صبح وشام عوام کی خدمت کرتی ہے ان کی تخواہیں روکنا سراسر زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ٹی ایم اے نے تقریبا ساڑھے تین سو ملازمین کو واسا ادارے کو ڈیپوٹیشن پردے رکھا ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں سخت تشوش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تمام مزدورں کی تنخواہیں بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک صفائی کاکام بند کردیاہے اور مینگورہ میں پچاس سے زائد ٹیب وئیلوں سے شہر کو پانی کی سپلائی روک دی ہے۔ انہوں نے مزیدکہااگر ان کی مطالبات منظور نہ ہوئے توتمام مزدور ٹی ایم اے آفس کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کرینگے۔ احتجاجی مظاہرے سے آل سوات کلاس فورملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سیدخطاب نے کہاکہ مزدورں کے منہ سے نوالہ چھینے والوں کو کھبی معاف نہیں کرینگے اور ہرقسم کی احتجاج کرینگے ، انہوں نے دہمکی دی اگر غریب مزدوروں کی تنخواہیں فوری طورپر جاری نہیں کئے گئے تو وزیراعلی ہاؤس کا گھیراو کرینگے۔