سوات ( مارننگ پوسٹ)سوات میڈیکل کالج میں جشن یوم آزادی کے حوالے شایان شان تقریب کا اانعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات سمیت ڈاکٹروں نے بھر پور شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل میڈیکل کالج سیدوشریف ڈاکٹر اسرار الحق، پروفیسر ڈاکٹر نعیم، پروفیسر ڈاکٹر واصل خان، پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد اور دیگر نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں، جوانوں اور ماؤں کے بے تحاشہ قربانیوں سے وجود میں آیا ہے اور الحمد اللہ آج پاکستان کا75واں سالگرہ پاکستان کے کونے کونے میں شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے، پاکستان کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے اگر پاکستان کے لئے ہماری جانوں ضرورت پڑی تو پاکستان کے لئے جان کے نذرانے پیش کریں گے، تقریب میں طلباء و طالبات نے ملی نغمی، خاکے اور تقاریر پیش کئے اور شرکاء سے خوب داد وصول کئے تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے، آخر میں پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے دعا ئیں مانگی گئی