پشاور ہائیکورٹ نے سوات یونیورسٹی اراضی سکینڈل میں ملوث تحصیلدار سمیت تین ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار کے وکلاء فضل کریم اور بلال احمد درانی نے عدالت کو بتایا کہ نیب خیبر پختونخوا نے سوات یونیورسٹی اراضی کے انتقالات میں ٹمپرنگ کرنے کے الزام میں تحصیلدار سوات محمد نوینس، پٹواری سید رحیم جان اور گرداور میاں گل بلال کو 29ستمبر 2018 کو گرفتار کیا تینوں ملزمان پر قومی خزانے کو 2 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے تینوں ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے مگر انکے موکل بے قصور ہیں اور ابھی تک ان پر کچھ بھی ثابت نہیں کیا جا سکا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد تینوں ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔