وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی آف سوات کیلئے 39ملین روپے فنڈز کا اجراء، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نےیونیورسٹی آ ف سوات کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے 39 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کی تعمیراتی کام کی جلد از جلد تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ چارباغ میں یونیورسٹی کی اپنی عمارت جلد از جلد مکمل ہو تاکہ طلباء کو جدید طرز کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ وائس چانسلر نے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان صاحب کی تعاون اور رہنمائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔