سوات:عوام کی بڑی تعداد نے نماز عید کے بعدفاتحہ خوانی کے لئے قبرستانوں کا رخ کر لیا، سیدو شریف قبرستان میں شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث ٹریفک کا بھی دباؤ رہا۔
سوات :رمضان کے بعد عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اس دنیا کو چھوڑ جانے والے اپنوں کی یاد بہت ستاتی ہے، چھوٹے بڑوں مرد زن نے نماز عید کے بعد قبرستانوں کا رخ کیا اور پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ عید کی خوشی کا حقیقی مزہ تو اپنوں کے ساتھ سے ہے، اپنے نہ ہوں تو ہر تہوار پھیکا پھیکا لگتا ہے، اسی لیے عید کے دن اس دنیا کو چھوڑ جانے والے پیاروں کی یاد شدت سے آتی ہے۔
نماز عید ادا کرنے کے بعد شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے والدین اور پیاروں کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور قبروں کی صفائی کی۔ اس دار فانی سے کوچ کرنے والوں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن پاک کی تلاوت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ مصروفیات نے انسان کو کئی فرائض سے غافل کر دیا لیکن دعائے مغفرت کے لیے قبرستان آنے کا سلسلہ آج بھی زور و شور سےبرقرار ہے۔امسال کورونا وباء سے بڑی تعداد میں ھم سے دوست احباب جدا ہوچکے ہیں۔سوات کے مرکذی شہر مینگورہ سیدو شریف قبرستان میں زیادہ رش دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ سلسلہ عید کے تینوں دنوں تک پورے ضلع سوات میں جاری رہے گا۔