تحصیل خوازہ خیلہ میں گیمن پل کے قریب بچوں سمیت 3 افراد سیلابی ریلے کے باعث دریائے سوات کے درمیان پھنس گئے۔ ریسکیوترجمان کے مطابق دو بچوں اور نوجوان کو دریائے سوات سے زندہ نکالنے کے لئے ریسکیوکی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تینوں افراد کو ریسکیو کرکے بحفاظت دریاسے نکال لیا۔