سوات(مارننگ پوسٹ)سوات عام لوگ مسائل کی نشاندہی او حل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ، عام لوگوں کو معلومات اور خدمات تک رسائی سے اداروں میں مزید بہتری آسکتی ہے ، سید رحمان ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا، سیدوشریف سوات میں مقامی غیر سرکاری ادارے لاسونہ کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید رحمان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا بنیادی مقصد مقامی مسائل کی نشاندہی اور ان کو حل کرناہے انہوں نے کہاکہ لاسونہ کے زیراہتمام ایل ڈی یو نامی پراجیکٹ جوکہ مقامی لوگوں پر مشتمل ایک فورم ہے اور وہ مسائل پر بحث کرتے ہیں اور اس کے بعد ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکوں کو بھیجواتی ہے بہت ہی احسن کام ہے ، اس سے قبل سمینار سے لاسونہ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عظم خان نے کہاکہ ان کے ادارے نے سوات اور شانگلہ میں عوامی فورم قائم کیا ہے جوکہ ہر تیسرے مہینے ایک مشاورتی اجلاس کرتاہے اور اس میں علاقے کے مسائل کو چارٹراف ڈیمانڈ کے زریعے متعلقہ محکموں تک پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک خوازہ خیلہ او الپورئی میں ایک سو تیس سے زائد بڑے مسائل کی نشاندہی ہوچکی ہے جن میں ساٹھ فیصد سے زائد حل ہوچکے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے ، سمینار سے ضلع شانگلہ ، سوات کے مقامی رہمناوں ، محکمہ تعلیم، رائٹ ٹو انفارمیشن، اور رائٹ ٹو سروسزکے محکموں کے افسروں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرکہا گیا کہ لاسونہ کا ایل ڈی یو ایک ماڈل پراجیکٹ ہے اور اس کو مزید علاقوں تک پھیلانا چاہیں
عام لوگوں کو معلومات اور خدمات تک رسائی سے اداروں میں مزید بہتری آسکتی ہے ، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ
