سوات:کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مینگورہ شہر، حیات آباد، بائی پاس، فضا گٹ اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال اورایریگیشن، ریسکیو، سول ڈیفنس، سی اینڈ ڈبلیو اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فلڈ ریلیف آپریشن کا از خودجائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی ہے جس سے مینگورہ میں حیات آباد کو بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے بچا لیا گیا۔ کامیاب کارروائی کی وجہ سے فلڈ پانی کا رُخ دریائے سوات کی جانب موڑ دیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ حیات آباد اور ملحقہ علاقوں سے پانی کے اخراج کے لئے بھاری مشینری کام کررہی ہے۔ جلد ہی رہائشی علاقے اور گھروں سے پانی نکل جائے گا۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ
