مینگورہ:بجلی بلوں میں مختلف ناموں سے ٹیکسوں کااندراج،شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ،ٹیکس فری زون میں ہرقسم ٹیکس دینے سے انکار،سیلابوں سے متاثرہ سوات کو آفت زدہ اور سیلاب زدگان کوایک سال تک تمام تریوٹیلٹی بلوں سے مستثنیٰ قرار اور ہرمتاثرہ خاندان کو دس دس لاکھ روپے دینے کی اپیل،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بل جمع نہ کرانےکا
اعلان،گذشتہ روز نشاط چوک مینگورہ میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں سیاسی قائدین،علاقہ عمائدین اورتاجروں نے شرکت کی جنہوں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے اندراج کیخلاف نعرے درج تھے،اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت وتاجررہنما
ڈاکٹرخالدمحمود خالد اور دیگر نے کہاکہ سوات کے عوام کیساتھ کسی قسم کاظلم برداشت کرنےکو تیار نہیں،بلوں میں مختلف ناموں سے ٹیکسوں کا اندراج ناانصافی ہے،ملاکنڈڈویژن ٹیکس فری زون ہے جہاں پر کسی قسم کاٹیکس نہیں لگایاجاسکتامگراس کے باوجود بھی یہاں کے لوگوں پر ٹیکسوں کی شکل میں بوجھ ڈالاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلابوں سے سوات کے عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں لہٰذہ انہیں دس دس لاکھ روپےامداددینے کے ساتھ ساتھ ایک سال تک تمام تر یوٹیلیٹی بلوں سے مستثنیٰ قرار دیاجائے جبکہ وزیر اعظم جلد ازجلد سوات کادورہ کریں،انہوں نے کہاکہ اگرٹیکسوں کو ختم نہیں کیاگیا تو بجلی کا کوئی بھی بل جمع نہیں کرائیں گے۔
ملاکنڈڈویژن ٹیکس فری زون ہے جہاں پر کسی قسم کاٹیکس نہیں لگایاجاسکتا،ڈاکٹرخالدمحمود
