سوات(مارننگ پوسٹ) شوکت یوسفزئی کی جیت سے شانگلہ کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی، شانگلہ میں دھاندلی کی الزامات بے بنیاد ہے ، پی کے 23پی ٹی آئی کا ہی سیٹ تھا، فضل حکیم یوسفزئی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر اور ایم پی اے فضل حکیم یوسفزئی نے کہاہے کہ شانگلہ میں عوام نے پچھلے انتخابات سے بڑھ کر تحریک انصاف پرا عتماد کیاہے جس کی بنیادی وجہ شانگلہ کے عوام کی مسائل اور محرومیاں ہے انہوں نے کہاکہ شانگلہ بہت پسماندہ ضلع ہے وہاں پر سڑکوں کی حالت ابترہے ، لوگوں کی طبی سہولیات نہیں ہے ، صاف پانی کے مسائل ہے ، کئی علاقوں میں بچوں اور بچیوں کے تعلیم کے لئے سہولیات نہیں ہے دور دور سے بچے سکول جانے پر مجبور ہے ۔ شوکت یوسفزئی نے نمائندہ نہ ہونے کی باجود شانگہ کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔ ان کی انتخاب سے اب شانگلہ کے عوام کے مسائل بہت حد تک حل ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات میں دھاندلی اور حکومتی مشنری کی الزامات لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں ، ماضی میں انہوں نے شانگلہ کے عوام کو جان بوجھ کر پسماند ہ رکھا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قانون کی عملداری پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے شانگلہ کے عوام کا شکریہ اداکیا اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی ورکروں کی محنت کو سراہا اور تاریخی کامیابی پر شوکت یوسفزئی اور کارکنوں کو مبارکبا د پیش کئے۔