سوات(مارننگ پوسٹ) سیدوشریف اسپتال میں 7 ماہ سے ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشین خراب عوام دوگنے فیس پر پرائیویٹ اداروں کے رحم وکرم پر ، تفصیلات کے مطابق سوات کے سب سے بڑے سیدوشریف سنٹر اسپتال میں گذشتہ سات ماہ سے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشین خراب ہے جس کے باعث علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامناہے۔ متعدد لوگوں نے میڈیا کو بتایاکہ پندرہ سوروپے کا سٹی سکین بازار میں پچیس سو روپے اور ساڑھے تین ہزار کا ایم آرآئی بازار میں پانچ ہزار پر غریب لوگ کرنے پر مجبور ہے۔اس کے ساتھ اسپتال میں ادویات ناپید ہے لوگ بازار سے مہنگی داموں ادویات لینے پر مجبورہے ۔جبکہ زیادہ تر بازار میں دستیاب دوایاں غیر معیاری ہوتے ہیں۔ اس طرح سیدوشریف اسپتال کے متعدد وارڈوں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے ایک ہی بیڈ پر کئی کئی لوگوں کو ڈالا جاتاہے خاص کربچوں کے واڈ میں نوازیدہ بچوں کے علاج میں متعدد مسائل کا سامناہے۔ جبکہ کئی مریض کے رشتہ داروں کا کہناہے کہ رات کو اسپتال کا عملہ غائب ہوتاہے اور زیادہ ترتربیت لینے والے ناتجربہ کار اہلکار مریضوں کا علاج کرتے ہیں ان میں متعدد مریضوں کو غلط انجیکشن اور ادویات دی جاچکی ہے۔ عوام نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔