سوات: سیدو شریف کے علاقے ناصر خیل کالج کالونی سیدو شریف میں 20 سالہ نوجوان کو چاقو سے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ابرار ولد شکیل احمد سکنہ ناصر خیل کالج کالونی سیدو شریف کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا گیا جس کو پوری طور پر سیدو شریف ہسپتال لایا گیا مگر زخمی نوجوان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ملزم سلیمان ولد برکت علی سکنہ سیدو نے وقتی تکرار پر چاقو سے وار کرکے قتل کر دیا ایف آئی آر درج ملزم کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاحال روپوش ہے