وادیِ کالام میں سبزیوں کی تیار فصل خراب ہورہی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ وادیِ کالام کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت آلو، گوبی، مٹر، ٹینڈا اور دیگر سبزیوں کی فصل تیار ہے۔ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے سبزیاں منڈیوں میں نہیں پہنچ رہیں جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ کاشتکاروں کے کروڑوں روپوں کی تیار فصل خراب ہورہی ہے۔
سوات :سڑکوں کی بندش پورے پاکستان میں مشہور آلو کی تیار فصل خراب ہونے کا خدشہ
