سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے چینہ بازار میں ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے ملزمان باپ بیٹوں کو مینگورہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم کے مطابق ملزم ملک بادشاہ اور ان کے بیٹوں شاہ زیب اور امیر زیب سکنہ دیر حال مینگورہ نے پچھلے رمضان میں چینہ مارکیٹ میں ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کیا تھا اور فرار ہوئے تھے۔ ایک اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مینگورہ چینہ مارکیٹ میں ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار
