(مارننگ پوسٹ)سوات گراسی فٹبال سٹیڈیم میں جاری سوات یوتھ انڈر 21 صوبائی فٹبال ٹورنامنٹ 2020 کے سیمی فائنل میں سوات یوتھ کلب اکیڈمی نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد مسلم شھید سنگوٹہ کو 3 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے- سوات یوتھ کلب اکیڈمی کے کھلاڑی رئیس خان نے پہلے ہاف میں گول کیا،جس کے مقابلے میں سنگوٹہ ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اس طرح دوسرے ہاف میں بھی سوات یوتھ کلب کے کھلاڑی ،جواد خان اور رئیس خان نے مزید ایک ایک گول کرکے میچ 0-3 سے جیت لیا ، یہ سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لئے گراونڈ میں بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے
فائنل میچ بروز جمعہ سوات یوتھ کلب اکیڈمی اور سورفٹبال اکیڈمی بریکوٹ کے مابین کھیلا جائے گا