سوات میڈیکل کالج کے طلبہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقے اینگرآبادمدین میں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔ متاثرین سیلاب میں 50 خوراکی اشیا کے پیکیج اورپینے کا صاف پانی بھی تقسیم کیا۔سوات میڈیکل کالج کی طالبہ زرغونہ بادشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پرنسپل ڈاکٹر عزیزاحمد کے تعاون سے لٹرری سیکرٹری سلمان خان کی نگرانی میں قائم میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے علاقے کے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویہ فراہم کی گئیں۔