تحصیل مٹہ کے بالائی پہاڑی علاقہ بالاسور میں مسلح شدت پسندوں نے ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کئے جانے والے مقامی باشندے کو رہا کردیا۔ مسلح شدت پسند جنہوں نے آڈیو پیغام میں خود کو کالعدم تحریک طالبان ملاکنڈ ڈویژن سے ظاہر کیا تھا، چند روز قبل محمد فروش ولد عبدالمتین کو اغوا کیا تھا۔ رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مسلح شدت پسندوں نے مغوی کو رہا کردیا جو اپنے گھر پہنچ گیا، تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا ہے یا کسی مذاکرات کے ذریعے۔
سوات مسلح شدت پسندوں نے مغوی شخص کو رہا کردیا
