مینگورہ پولیس نے شراب کی فیکٹری پر چھاپا مار کر 440 لیٹر دیسی شراب، خام مال اور آلاتِ کشیدہ کاری برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو مینگورہ مجیب عالم خان کے مطابق اطلاع پر شریف آباد میں کارروائی کرکے ملزم سردار حسین کو گرفتار کیا گیا۔ مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او محمد ایاز خان نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپا مار کر2کلو گرام سے زائد چرس، 364گرام ہیروین،58 گرام آئس اور اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔