سوات ( مارننگ پوسٹ) سوات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے رکن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چار باغ کے علاقہ دکوڑک میں امن کمیٹی کے ممبر محمد شیرین کام کی غرض سے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز کبل میں ایک بم حملہ میں امن کمیٹی سوات کے سرگرم رہنما ادریس خان جاں بحق ہو گئے تھے۔
سوات میں ٹارگٹ کلنگ، امن کمیٹی کے ایک اورممبر جاں بحق
