سوات:سیدوشریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ 2 ملزمان کو گرفتا رکرلیا گیا۔ سیدوشریف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اُو فضل رحیم کے مطابق پولیس نے مختلف اوقات میں موٹرسائیکلیں چوری ہونے کے واقعات کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا۔ شک کی بناپرعدنان ولد نوشاد ساکن طاہر آباد اورتیمور ولد سید منیر ساکن خزانہ شموزئی کو حراست میں لے کرانہوں نے تفتیش کے دوران راز اُگل دیا۔جن کی نشان دہی پر تین موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔