سوات:ڈائریکٹریٹ ہائر ایجوکیشن کے جانب سے انٹر کالجز سوات زون میں منعقدہ کرکٹ مقابلوں میں گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج سیدو شریف نے گورنمنٹ ہائرڈگری کالج خوازہ خیلہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میچ جیت لیا۔خوازہ خیلہ گرلز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 65 رنز کا ہدف دیا جسے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کے ٹیم نے 9 اوورز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پورا کرلیا جس میں ہیرا بی بی نے 2 چکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بناکر نمایاں رہی۔
گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج سیدو شریف نے کرکٹ فائنل میچ جیت لیا
