سوات،منگلور کے علاقہ سور بنڑ(کڈونہ) میں راستے کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق25سالہ گل البدین نے راستے کے تنازعہ پر تکرار کے بعد اپنے 60 سالہ چچا محمد بشیر پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔