نیوزی لینڈ کے مرکزی شہر آکلینڈ میں سوات اور خیبر پختون خوا میں موجودہ دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں بچوں سمیت مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد سماجی کارکن اور لیبر پارٹی نیوزی لینڈ کے مقامی رہنما انجینئر سید امجد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح پیغام دیا کہ امن ہر شہری کا بنیادی انسانی حق ہے۔ ملک میں امن کو یقینی بنانا ان کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں۔ ہم یہاں رہتے اور کماتے ہیں لیکن ہمارا دل پاکستان اور وہاں کے حالات کو دیکھ کر دھڑکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سوات میں موجودہ دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ
