سوات: کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے نوتعینات ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ریجنل پولیس آفیسر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کی موجودہ صورت حال خصوصی طور پر زیر بحث آئی ۔ ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ملاقات کے دوران امید ظاہر کی کہ نوتعینات ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان ملاکنڈ ڈویژن میں بلعموم اورسوات میں بالخصوص امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے نوتعینات ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کی ملاقات
