چیئرمین ڈیڈک اور ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ امن و امن کی صورت حال پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کریں۔ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہر فورم سے آواز اٹھائیں گے۔ اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فضل حکیم خان یو سف زئی نے کہا کہ سوات میں بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی حکومت نے سوات میں امن کی بحالی کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں جس کے باعث آج ایک بار پھر سوات میں امن بحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے لئے ادارے اور حکومت ایک پیج پر ہے جبکہ عوام نے بھی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں پاکستان اور دنیا بھر کے عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے اور وہ بلا خوف و خطر آسکتے ہیں۔
ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہر فورم سے آواز اٹھائیں گے۔ فضل حکیم خان
