مینگورہ: ہمارا مقصد عوام کی خدمت اورعلاقے کی ترقی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام تر صلاحیتیں اوردستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں،سوئی گیس کے لوپریشر کامسئلہ حل کرنے میں ہماری بھی کوششیں شامل ہیں،ان خیالات کااظہار ویلیج کونسل پانڑ،خواجہ آباد،شہاب نگر اورملحقہ علاقوں سے اے این پی کی ٹکٹ پر منتخب کونسلرمحمد ایازخان نے کیاہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ تھا جو مجھے الیکشن کے میدان میں لایاتھاجس کے دوران عوام نے دل کھول کرہم پر اعتماد کیا اب ان کا اعتماد بحال رکھنا اپنی ولین ذمہ داری سمجھتاہوں،انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کے کم پریشر کامسئلہ حل کرنے کیلئے ہم نے کافی کوششیں کیں،جرگے کئے اور اس مقصد کیلئے نہ صرف ہرفورم پر آواز اٹھائی بلکہ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام سے بھی ملاقاتیں کیں اور آخرکار ہماری کوششیں رنگ کے آئیں اورعوام کایہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا،ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے انہوں نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہاکہ سوات اور ملاکنڈڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس ہرگز برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ پوری ویلیج کونسل کے گھرگھر تک پانی کی فراہمی،گلی کوچوں کی پختگی اور صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اس کے علاوہ عوام کی خدمت کیلئے ہمارے حجرے کے دروازے ہروقت کھلے رہتے ہیں انشاء اللہ کسی کو مایوس نہیں کریں گے ۔
عوام کی خدمت اورعلاقے کی ترقی ہی ہمارا اصل مقصد ہے،کونسلرمحمد ایازخان
